آشیانہ اقبال ریفرنس، شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری

Nov 24, 2023 | 12:50:PM
آشیانہ اقبال ریفرنس، شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: آشیانہ اقبال ریفرنس، شہبازشریف اور احد چیمہ کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہبازشریف اور احد چیمہ کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
احتساب عدالت کے فاضل جج علی ذوالقرنین اعوان نے 59 صفحات پر مشتمل  آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہبازشریف اور احد چیمہ کی بریت کاتحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق ملزمان کیخلاف شواہدناکافی ہیں ،ریفرنس میں سزا کا امکان نہیں ،نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں کہا گیا کہ کرپشن کےشواہدنہیں ملے ،ریفرنس میں لگائےگئےالزامات مشکوک ہیں، چیئرمین نیب نےبھی میں ریفرنس کےکرپشن کےالزامات کومشکوک کہا، شہبازشریف اوراحدچیمہ سمیت دیگرکوبری کیاجاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا حکم، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کب کروائے گی؟ جیل میں بند ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کی جاتی ہیں ،فوادحسن فواد ، منیر ضیا،امتیازحیدر، بلال قدوائی ،سجاد بھٹہ اور شاہدمحمودکی بریت کی درخواست بھی منظورکی جاتی ہے۔