اپوزیشن لیڈر کی حالت تشویشناک ۔۔بری خبر  کا انتظار۔۔ پولیس ہائی الرٹ

Nov 24, 2021 | 19:54:PM
بنگلہ دیش، سابق ،وزیراعظم، بیگم خالدہ ضیا 
کیپشن: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا  کی بگڑتی ہوئی صحت پڑوسی بھارت کے لئے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی  کی صدر خالدہ ضیا کی بگڑتی ہوئی حالت کے باعث بنگلہ دیش کی پولیس اور انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی سوشل میڈیا پر بی این پی کی صدر بیگم خالدہ ضیا کی جسمانی حالت کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائے، تاکہ سیکورٹی کی صورتحال کو نقصان پہنچے۔اس دوران ملک بھر میں انٹیلی جنس سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے انچارج افسران کی چھٹیاں بھی رد کر دی گئی ہیں اور انہیں فوری طور پر اپنے اپنے کام کی جگہوں پر واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو ڈھاکہ سے باہر جانا تھا ان سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنا دورہ رد کر دیں۔ بی این پی ذرائع کے مطابق خالدہ ضیاء شدید بیمار ہیں اور ان کے لئے کسی بھی وقت بری خبر آ سکتی ہے۔   تین بار وزیر اعظم رہنے والی بیگم خالدہ ضیاء اس وقت ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے اہل خانہ اور اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے خالدہ ضیاء کی صحت مسلسل بگڑرہی تھی۔ وہ طویل عرصے سے گنٹھیا میں مبتلا ہیں۔ ان کا بائیں ہاتھ ٹیڑھا ہوگیا ہے اوروہ اپنے بائیں ہاتھ کا استعمال نہیں کرسکتی ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خالدہ ضیاء کو ایک یتیم خانہ کے فنڈ میں بدعنوانی کے معاملے میں قصوروارقراردیئے جانے کے بعد فروری میں پانچ سال کے لئے جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کارکن کی سمینٹ کھا کر خودکشی کی کوشش۔۔سعودی ڈاکٹروں نے کیسے بچایا۔۔؟