معروف شاعرہ پروین شاکر کےمداح آج ان کا یوم پیدائش منارہے ہیں

Nov 24, 2021 | 13:38:PM
پروین شاکر،مداح،یو م پیداءش
کیپشن: پروین شاکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک )اردو ادب کے منفرد لہجے کی حامل پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ مداح آج ان کا یوم پیدائش منارہے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق  پروین شاکر کی شاعری اردو ادب میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا تھا ان کی منفرد شاعری کا موضوع عورت اور محبت ہے، ان کے مجموعہ کلام میں ’خوشبو‘، ’صد برگ‘، ’خود کلامی‘، ’انکار‘ اور ’ماہ تمام‘ قابل ذکر ہیں۔پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہوگئی، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

پروین شاکر دسمبر 1994ء کواسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں موت کی آغوش میں چلی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن نے بارات نہ لانے پر دولہا کے خلاف چونکا دینے والا اقدام کر دیا