وزارت خزانہ کا قلمدان کیوں نہیں دیا گیا؟ اسحاق ڈار بول پڑے

Mar 24, 2024 | 00:17:AM
وزارت خزانہ کا قلمدان کیوں نہیں دیا گیا؟ اسحاق ڈار بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سے ہارنے والے  انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں، اگر دھاندلی ہوئی تو خیبر پختونخوا میں کیوں نہیں بولتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور موجودہ وزیر  خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 

ڈونلڈلو کے قریبی عزیز کو دھمکیاں دی گئیں ،انتخابات کے بعد الزام تراشی کی جاتی ہے، دھاندلی ہوئی تو خیبر پختونخواہ میں کیوں نہیں بولتے، دھاندلی کی شکایات عدلیہ اور الیکشن کمیشن میں کی جا سکتی ہیں۔ 

 اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھاکہ  وزیراعلیٰ کے پی نے مثبت انداز میں گفتگو کی جو قابل تحسین ہے، افغانستان کا گل بہادر گروپ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،

وزارت کا عہدہ وزیراعظم کی صوابدید ہے،وزارت خارجہ پاکستان کا چہرہ ہے،معیشت کا استحکام ترقی میں کلیدی کردار ہے،اورنگزیب سینئر بینکر ہے،ہر آنیوالے دن میں پاکستان کے چیلنجز میں اضافہ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں :بیٹی کو بوائے فرینڈ سے دور کرنے کیلئے باپ کا  انوکھاطریقہ ،5 ماہ بعد ہونے والے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا