پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، وزیرِ اعظم نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

Mar 24, 2023 | 17:01:PM
پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، وزیرِ اعظم نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے اور اٹارنی جنرل کے استعفےٰ دینے پر وزیرِ اعظم نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے اور اٹارنی جنرل کے استعفےٰ دینے کی وجہ سے اپنی رہائش گاہ پر اہم مشاورتی اجلاس بلا لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کے جانب سے نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر قانون سمیت معاونین خصوصی عطا تارڑ کو ماڈل ٹاؤن طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملک احمد خان، منصور عثمان اعوان اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ صوبائی شخصیات بھی شامل ہوں گی۔ 

مزید پڑھیں: اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الٰہی اپنے عہدے سے مستعفی

ماڈل ٹاؤن میں بلائے گئے اجلاس میں سیاسی، قانونی و آئینی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم انتخابات ملتوی ہونے کےبعد کی صورتحال پر مشاورت کرنے کے ساتھ ساتھ  اٹارنی جنرل کے استعفے کو بھی زیر غور لایا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی واضح کیا جائے گا۔