چین نے پاکستان کا دو ارب ڈالرز کا قرضہ موخر کردیا

Mar 24, 2023 | 13:09:PM
چین نے پاکستان کا دو ارب ڈالرز کا قرضہ موخر کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر ،چین نے پاکستان کا دو ارب ڈالرز کا قرضہ موخر کردیا ۔


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئنٹی فور نیوز کو تصدیق کردی ،وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان نے دو ارب ڈالرز قرض موخر کردیاہے،دو ارب ڈالرز سیف ڈیپازٹ میں جمع کرائے جائیں گے ،مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے کہا ہےکہ بیرونی شراکت داروں کی بروقت مالی امداد پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کی کامیابی یقینی بنانےمیں اہم ہوگی اور مالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اگلا قدم اٹھاسکیں گے۔ پاکستان کی معیشت کو سست شرح نمو اور بلند افراط زر جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کی معیشت کو بڑی مالیاتی ضروریات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ سب چیلنجز پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہوئے۔

ضرور پڑھیں :سود کی ادائیگی ،پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ 9 واں جائزہ مکمل کرنے کے لیے آئی ایم ایف اورپاکستانی حکام میں بات چیت جاری ہے، پاکستانی حکام نے فیصلہ کن اقدامات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، یہ فیصلہ کن اقدامات پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے اور اعتماد بحال کرنےکے لیے ہیں۔


آئی ایم ایف کے مطابق بیرونی شراکت داروں کی بروقت مالی امداد جائزے کی کامیابی یقینی بنانےمیں اہم ہوگی، پاکستان کو دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے بھی مالی تعاون یقینی بنانا ہے، ان مالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اگلا قدم اٹھاسکیں گے۔