سکول بند ہونے کی خبروں کے بعد وزیر تعلیم ٹاپ ٹرینڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا کی بڑھتی سنگین صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کردیئے گئے ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعدوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایک بار پھر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرا تعلیم کی کانفرنس ہوئی، جس میں ملک سمیت تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے جبکہ نویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔ وفاقی وزیر کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کا سمندر امڈ آیا اور شفقت محمود ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
Congrtz to everyone....hamray shafqat uncle confirm jantii hnn...#Shafqatmehmood pic.twitter.com/G0gXy3vZY7
— Iamtalhakhizer (@iamtalhakhizer) March 24, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ تمام طلب علموں کو بہت مبارک ہو، ہمارے شفقت انکل کنفرم جنتی ہیں۔
Punjab students to shafqat mehmood#Shafqatmehmood pic.twitter.com/X6sX5RyYi5
— محمد عبداللہ وڑائچ (@iabdullah_087) March 24, 2021
ایک صارف نے پنجاب کے طلبا کی شفقت محمود کو مزاحیہ میم لکھتے ہوئے کہا کہ میری جان تجھ پہ تیری ماں صدقے، میری جاں صدقے پورا پاکستان صدقے۔
جب کہ ایک صارف نے شفقت محمود کی چند تصاویر شیئر کیں اور انہیں سپر ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا سارے سپر ہیروز کیپس نہیں پہنتے۔
Students will enjoy Vacation until April 11... Aaaahaaa????#Shafqatmehmood#BreakingNews pic.twitter.com/9hYfojgmag
— Uman Maلik (@Malik___U) March 24, 2021
#Shafqatmehmood cap is not necessary for all super heroes pic.twitter.com/aYPCRcQb3F
— Sarmad Hamza (@SarmadHamza3) March 24, 2021
Sindh and Balochistan students right now
— Shaoor larik (@ShaoorLarik) March 24, 2021
:#Shafqatmehmood#cancelexamspakistan2021 pic.twitter.com/kDKHyO9Odt