بچوں کو سمجھائیں بچگانہ سیاست نہ کریں: فضل الرحمان کا زرداری،نواز کو پیغام

Mar 24, 2021 | 13:49:PM
مولانا فضل الرحمان ، آصف زرداری ، نوازشریف
کیپشن: مولانا فضل الرحمان ، آصف زرداری ، نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا اظہار کر دیا۔ مولانا نے آصف زرداری اور نوازشریف کو پیغام پہنچایا کہ بچوں کو سمجھائیں وہ بچگانہ سیاست نہ کریں۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر موجودہ ملکی و سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں نے تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا اور پی ڈی ایم قیادت کی مداخلت کے بعد کارکنوں اور ترجمانوں کو مخالف بیان بازی سے روک دیا گیا۔

 اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اُمید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کریں گی۔

 پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طے ہوا تھا 4 اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا، بلاول اور مریم سمیت دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر بہت مایوسی ہوئی ہے، جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے ان پر عمل ہونا چاہیے، استعفوں اور لانگ مارچ پر پی پی نے خود وقت مانگا اس لئے سب انتظار کریں۔
 

یہ بھی پڑھیں:

فضل الرحمان پھر سرگرم ۔۔زرداری کو منا لیا۔۔نواز شریف سے بھی رابطہ

 مولانا سر گرم۔۔زرداری کا پیغام پہنچایا۔۔نواز اور مریم کا پیپلز پارٹی کے مطالبے ماننے سے انکار
سینٹ میں شکست کے بعد فضل الرحمان کا جارحانہ انداز۔۔ ن لیگ ، پی پی کو اہم پیغام بھجوادیا