ایڈووکیٹ شاہ خاورنے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا

Jan 24, 2024 | 11:45:AM
 پاکستان کرکٹ بورڈ کے عارضی چیئرمین الیکشن کمشنر شاہ خاور نے چارج سنبھال لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے عارضی چیئرمین الیکشن کمشنر شاہ خاور نے چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ خاور پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹرز اور دوسرے سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔قائم مقام چیئرمین کو پی سی بی سٹاف کی جانب سے پھول پیش کیے،شاہ خاور آج سلمان نصیر سمیت دوسرے حکام  سے  اہم امورز پر بریفینگ بھی لیں گے،شاہ خاور گزشتہ شب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے۔

دوسری جانب  پی سی بی چیئرمین انتخاب،الیکشن کمشنر کے پاس 4 ہفتوں کا وقت  ہے،پی سی بی آئین کے آرٹیکل 7 شق 2 کے تحت الیکشن کمشنر کے پاس انتخابات کیلئے 4 ہفتے ہیں اور پی سی بی آئین  کے مطابق چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کے بعد 4 ہفتوں کے اندر انتخابات کرانا ہوں گے،الیکشن میں منتخب چیئرمین کو انتخاب کے بعد ایک ہفتے میں چارج لینا ہوگا۔

وزیر اعظم نے ذکا اشرف کے استعفی کی منظوری 22 جنوری کو نوٹیفیائی کیا۔استعفے کی منظوری کے ساتھ آئینی طور پر چیئرمین کے اختیارات الیکشن کمشنر شاہ خاور کو منتقل ہوئے۔

شاہ خاور کیلئے بطور قائم مقام چیئرمین پہلا ٹاسک بی او جی کی تشکیل ہے ،بورڈ آف گورنرز کی تشکیل مکمل ہونے کے بعد انتخابات کیلئے بی او جی کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے گا۔

بورڈ آف گورنرز میں نگراں وزیر اعظم نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلی محسن نقوی کو نامزد کیا ہے،محسن نقوی ہی چیئرمین کے مضبوط امیدوار ہیں،محسن نقوی کے پاس پی سی بی الیکشن میں جانے سے قبل نگران وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری مکمل کرنے کا موقع موجود  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ اور یوتھ کا تاریخی مکالمہ، سوالات کی بھرمار،آڈیٹوریم تالیوں سے گونج اٹھا