حکومت کا آئندہ ماہ ملک گیر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

Dec 24, 2023 | 18:00:PM
حکومت کا آئندہ ماہ ملک گیر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) حکومت نے آئندہ ماہ ملک گیر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

قومی پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8 تا 14 جنوری ہو گا، پولیو مہم دوسرا فیز 15 تا 19 جنوری شمالی وزیرستان، بنوں میں چلے گا جبکہ پولیو مہم کا آخری فیز 22 تا 26 جنوری جنوبی کے پی میں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اپیل مسترد، فیصلہ پاکستان کے حق میں ہو گیا

ذرائع کے مطابق مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی، قومی پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز تعینات ہوں گے۔