سینیٹ میں سانحہ سیالکوٹ کیخلاف قرارد اد منظور۔۔سخت ایکشن کا مطالبہ

Dec 24, 2021 | 14:49:PM
سینیٹ اجلاس
کیپشن: سینیٹ اجلاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینیٹ میں سانحہ سیالکوٹ کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی ۔سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا سے مزید 4افراد جاں بحق ۔۔۔ 322 نئے کیسز ریکارڈ
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ میں اجلاس ہوا ۔ قائد ایوان شہزاد وسیم نے پریانتھا کمارا کے قتل کیخلاف قرار داد پیش کی ۔قرار داد میں کہا گیا کہ سانحہ سیالکوٹ انتہا پسند عناصر کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے ۔انتہا پسندی ہر شکل میں قابل مذمت ہے۔سری لنکن شہری کا قتل اسلام کی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے واقعات کی روک تھا م کیلئے حکومت سخت اقدامات کرے تاکہ معاشرے سے پرتشدد رجحانات کا خاتمہ ہو۔جبکہ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کا ایک وفد سری لنکن شہری سے تعزیت کے لیے سری لنکا جائے گا۔قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو شدت پسندی سے محفوظ کرنا ہے اور ہمیں مل کر قانون سازی، تربیت اور ذہن سازی کرنا ہو گی۔
بابر اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے نے سوالات اٹھائے اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ملزمان کے خلاف چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ امید ہے پولیس 7 روز میں چالان عدالت میں پیش کرے گی اور عدالت قانون کے مطابق ملزمان کو سزا دے گی۔رضا ربانی نے کہا کہ جب تک مسائل کی جڑ نہ پکڑی جائے واقعات ہوتے رہیں گے اس لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔ طالبان افغانستان میں قوت کے ساتھ جیت کر آئے ہیں اور شدت پسندوں کے ساتھ خفیہ معاہدے درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کیا جائے۔ امیدوار خود چنوں گا۔عمران خان