عثمان بزادر کی طبیعت بہتر، فیملی کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے

Dec 24, 2020 | 13:37:PM
عثمان بزادر کی طبیعت بہتر، فیملی کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار   نے کہا کہ فی الحال قرنطینہ میں ہوں ، الحمداللہ، طبیعت میں مزید بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق آرام کررہا ہوں،تاہم اہم سرکاری امورگھر سے ہی نمٹارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فیملی کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں،صحت یابی کیلئے دعاؤ ں پر عوام کا مشکورہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ  عوام کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے،ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی حفاظت ہے۔موجودہ حالات میں عوامی اجتماعات کرنا کسی صورت بھی مناسب نہیں۔ہمیں سب سے پہلے عوام کی زندگیوں کومحفوظ بنانا ہے۔