دوسرا ون ڈے: افغانستان کا پاکستان کیخلاف محتاط آغاز

Aug 24, 2023 | 15:14:PM
دوسرا ون ڈے: افغانستان کا پاکستان کیخلاف محتاط آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے جس میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی،ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم کم بیک کرنےکی کوشش کریں گے، 260 رنز کا ہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔

قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، میچ میں بہترین بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کے مطابق آج قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے،پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف رہے، انہوں نے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

 ایشیا کپ سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز سری لنکا میں کھیلی جا رہی ہے۔

  پاکستانی ٹیم میں بابراعظم کپتان، فخرزمان، امام الحق، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف شامل ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم میں حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رضا حسن، محمد نبی، اکرام علیخیل، عبدالرحمٰن، راشد خان، مجیب الرحمٰن، فضل حق فاروقی، شاہد اللہ شامل ہیں۔

 یاد رہے کہ 22 اگست کو کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے باؤلرز نے افغانستان کے خلاف شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ کی ناکامی کا ازالہ کیا اور 201 رنز کا دفاع کرتے ہوئے افغان ٹیم کو صرف 59 رنز پر آؤٹ کرکے 142 رنز سے کامیابی سمیٹ لی تھی۔