تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں: محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Aug 24, 2022 | 10:09:AM
سندھ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں: محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، خیر پور، لاڑکانہ، پڈعیدن، گھو ٹکی، عمر کوٹ، اسلام کوٹ، میر پور خاص، نگر پار کر، کشمور میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اہم رہنما قتل

 سانگھڑ، جامشورو، حیدرآباد، مٹھی، مٹیاری، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 بلوچستان بارکھان، سبی، ژوب، زیارت، پشین، موسی خیل، قلات، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی، لسبیلہ، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، صحبت پور، ہرنائی، آواران، بولان اور لورالائی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 ژوب، زیارت، بارکھان، موسی خیل، نصیر آباد، قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی، بولان، کوہلو، شیرانی، جھل مگسی، جعفر آباد، سبی، خضدار اور لسبیلہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں خطہ ٔپوٹھوہار، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔ ملتان، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لیہ، تو نسہ، بھکر، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور ، نو شہرہ، کرم، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔