بھارت کا پاکستان پر ایک اور وار۔ تعلیمی ڈگریاں ماننے سے انکار 

پاکستان سے تعلیم یافتہ ملازمت کے لئے ا ہل نہیں ہونگے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن 

Apr 24, 2022 | 23:08:PM
بھارت۔پاکستان۔ڈگری۔ملازمت۔نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)بھارت کی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے بھارتی شہریوں کو اعلی تعلیم کی غرض سے پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تجویز دے دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آل انڈیاکونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ طلبہ اعلی تعلیم کے لئے پاکستان نہ جائیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ کوئی بھی بھارتی شہری یا بیرون ملک مقیم بھارتی شہری کسی بھی پاکستانی تعلیمی ادارے میں یا ڈگری پروگرام میں داخلہ لینا چاہتا ہے، وہ بھارت میں ملازمت یا اعلی تعلیم کے لئے اہل نہیں ہوگا۔تاہم بتایا گیا کہ ہجرت کرنے والے یا ان کے بچوں نے پاکستان میں تعلیم حاصل کی ہو اور اگر انہیں شہریت اور سکیورٹی حوالے سے منظوری دی گئی ہو تو وہ بھارت میں روزگار حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔ خط میں دھمکیاں کس نے ڈالیں۔۔ وزیر داخلہ نے سب بتا دیا

ٹیگز: