حمزہ شہبازکو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کیلئے گورنر پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا

Apr 24, 2022 | 13:31:PM
بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: حمزہ شہباز اور گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب میں انتقال اقتدار کے معاملے پر صدر مملکت کو 6 صفحات پر مبنی رپورٹ ارسال کر دی۔ جس میں گورنر نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی آئینی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سفارش کی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے۔گورنر پنجاب کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی ٰکا انتخاب آئین اور قانون کے مطابق نہیں ہوا اور پولیس کو رولز کے خلاف ایوان میں داخل کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں ارکان کو ووٹ دینے سے روکا گیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی ووٹنگ کا ریکارڈ ٹیمپرڈ ہے اور ووٹنگ آئین کے سیکنڈ شیڈول کے منافی طریقہ کار اختیار کرکے کرووائی گئی۔ ووٹنگ میں سیکنڈ شیڈو ل کو نظر انداز کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ رولز 21 رولز آف بزنس کے مطابق اسپیکر نے نتائج سے آگاہ کرنا ہوتا ہے اور وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے گورنر کا مطمئن ہونا ضروری ہوتا ہے۔ عثمان بزدار کا استعفیٰ ہی متنازع ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 130 سب سیکشن 8 کی خلاف ورزی کی گئی اور گورنر آفس کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا اور جب گورنر کو استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا تو اسے منظور کیسے کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کاحکومت کیخلاف لانگ مارچ