سابق پاکستانی سفیر نےدھمکی آمیز خط کی حقیقت بتا دی،وزیر داخلہ

Apr 24, 2022 | 09:12:AM
رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایسا کوئی خط نہیں لکھا،ان کے خط کے الفاظ کو تبدیل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا کہ امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے قومی سلامتی کمیٹی میں سب کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے کوئی ایسا لیٹر نہیں لکھا اور نہ ہی یہ ان کے لیٹر کے الفاظ ہیں۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسد مجید خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ان کے خط کے الفاظ کو تبدیل کیا گیا۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اسد مجید نے کہا خط میں سازش اور عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں تھا، خط کو شاہ محمود قریشی نے اپنی نگرانی میں تبدیل کیا۔

 یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق بریفنگ دی تھی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان کے مخالفین چور یا ڈاکو تھے تو 4 سال میں جرم ثابت کرتے، یہ جو جلسے کر رہا ہے، وقت پڑنے پر اس کا علاج ہو گا، اور اگر اسلام آباد کی طرف آئے تو میں ان کا استقبال کروں گا۔
 یہ بھی پڑھیں:    جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کر دیا