بھارتی بزنسمین مکیش امبانی اپنے اخراجا ت پرتمام ملازمین کو کورونا ویکسین لگوائیں گے

Apr 24, 2021 | 00:10:AM
بھارتی بزنسمین مکیش امبانی اپنے اخراجا ت پرتمام ملازمین کو کورونا ویکسین لگوائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی مشہور زمانہ ریلائنس انڈسٹری اپنے تمام ملازمین کو یکم مئی سے مفت میں کورونا ویکسین لگوائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی اور نیتا امبانی نے اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ ”ہمیں حفاظت، احتیاط اور حفظان صحت کے سخت ترین اقدامات کرنا چاہیے اور اس میں کسی بھی طرح کی سستی اور کاہلی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے“
 کمپنی اپنے ملازمین اور 18 سال سے زیادہ عمر کے ان کے کنبہ کے اہل اراکین کیلئے یکم مئی سے کورونا وائرس ٹیکہ کاری پروگرام کی شروعات کرے گی۔  کورونا ویکسین ایک اہم ہتھیار ہے اور کمپنی نے سبھی اہل اراکین کیلئے ٹیکہ کاری کے اخراجات برداشت کرنا جاری رکھا ہے۔
اس کے علاوہ ہندوستانی حکومت کی نئی گائیڈلائنس کے مطابق ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ریلائنس اپنے ٹیکہ کاری پروگرام آر سرکشا کے تحت اپنے ملازمین اور ان کی فیملی کے 18 سال سے زیادہ عمر کے سبھی اہل اراکین کو سبھی مقامات پر ٹیکہ لگانے کا کام کرے گی۔
 ”ہمیں حفاظت، احتیاط اور حفظان صحت کے سخت ترین اقدامات کرنے چاہئیں اور اس میں کسی بھی طرح کی سستی اور کاہلی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے“۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں طلبا کے نصاب میں رامائن، مہابھارت شامل