ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات، آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب

Sep 23, 2023 | 17:53:PM
ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات، آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف عسکری ٹاور  پر حملہ سمیت تین مقدمات میں عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔

انسداد دھشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف عسکری ٹاور حملہ، راحت بیکری اور گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔  انسداد دھشت گردی عدالت  کے جج محمد ارشد جاوید نے  سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عدالت نے راحت بیکری چوک میں پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت 2 اکتوبر، عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت 30 ستمبر اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر  کیخلاف مقدمہ نمبر 1271/23، گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر  کیخلاف مقدمہ نمبر 1280/23 اور تھانہ سرور روڈ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 108/23 درج کر رکھا ہے۔