سونا سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ اورملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایک تولہ سونا 850 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 53 ہزار 850 روپے کا ہوگیا جبکہ10 گرام سونا 728 روپے کمی سے 1 لاکھ 32 ہزار 630 روپے کا ہوگیا ۔عالمی مارکیٹ سونا 24 ڈالر سستا ہوکر 1645 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔
واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور درہم سستا ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ۔۔انٹر بینک میں ڈالر 71 پیسے سستا ہوگیا ڈالر 239.71 روپے سے گرکر 239 روپے کا ہوگیا۔