سعودی ولی عہد سے ملاقات، اسرائیلی وزیراعظم بات گول کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے سعودی عرب کے دورے کی خبر پر تبصرے سے گریز کیا تاہم کابینہ میں شامل وزیر تعلیم نے دورے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے سعودی عرب کے خفیہ دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے اور ملاقات کی تردید کی گئی ہے تاہم اب اسرائیلی وزیراعظم نے بھی اس معاملے پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر تعلیم یوآف گلانٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرتعلیم کا ریڈیو سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دونوں کی ملاقات سعودی شہر نیوم میں ہوئی ہے اور یہ ناقابل یقین کامیابی ہے جس پر نیتن یاہو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات حقیقت میں ہوئی ہے لیکن اب عام ہوگئی، یہ بہت اہم ہے۔ادھر اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی خبر لیک ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔