نئی دہلی میں17 سال بعد سرد ترین دن کا ریکارڈ ٹو ٹ گیا

Nov 23, 2020 | 20:02:PM
نئی دہلی میں17 سال بعد سرد ترین دن کا ریکارڈ ٹو ٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 17 سال بعد نومبر کا سب سے سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق موسمِ سرما نے شمالی ہندوستان کے بڑے حصوں میں اپنی برفیلی گرفت مضبوط کر دی ہے۔خاص طور پر بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جہاں اتوارکی صبح کم سے کم درجہ حرارت 9.6ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 تفصیلا ت کے مطا بق بھارتی میڈیاکا مزید کہنا تھا کہ نئی دہلی میں 2003 کے بعد سے یہ اب تک کا نومبر کا سب سے کم ترین درجہ حرارت ہے۔دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جنوری میں نئی دہلی کا 1901 کے بعد سب سے سرد ترین موسم ریکارڈ کیا گیا تھا، اس طرح سردی کا 118 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔نئی دہلی میں ان دنوں شدید دھند اور سمو گ کی وجہ سے سر دی کی شدت میں مزید اضا فہ ہوا ہے۔جہا ں دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کہلانے والے بھا رت میں سردی بڑھ رہی ہے اسی رفتا ر سے وہاں غربت کی شر ح میں بھی روز بروز اضا فہ ہو رہا ہے۔