سٹیج اداکارہ کی غیر اخلاقی پرفارمنس پر تھیٹر مالک اور رائٹر ڈائریکٹر پر ایف آر درج ہو گی

May 23, 2024 | 23:53:PM
سٹیج اداکارہ کی غیر اخلاقی پرفارمنس پر تھیٹر مالک اور رائٹر ڈائریکٹر پر ایف آر درج ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) حکومت نے تھیٹر ڈرامہ سے متعلق نئے ایکٹ کو آج سے نافذ کردیا، اب غلط اشارے پر بھی پابندی عائد کی جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ایکٹ کو پنجاب آرٹس کونسل نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے  تھیٹرز کو ارسال کردیا ،نئے ڈراما ایکٹ کے قوانین بھی ارسال کردئیے تاکہ کوئی قباحت نا رہے ،نئے ایکٹ کے تحت اشارے کرنا غیر اخلاقی پرفارمنسز کرنے پر سالہا سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا،تھیٹر کے کئی  حلقوں نے نئے ڈراما ایکٹ پر تشویش جبکہ کچھ حلقے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ،غیر اخلاقی پرفارمنسز پر وارننگ پھر تین ماہ اور پھر ایک سے پانچ سال کی پابندی لگے گی ،تھیٹر مالک رائٹر ڈائیریکٹر اور سٹیج مینجر پر ایف آئی آر بھی درج ہوگی۔

یہ بھی  پڑھیں :سٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 2.20 کروڑڈالرکااضافہ