سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ آفر قبول کرنے سے انکار

May 23, 2024 | 21:45:PM
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ آفر قبول کرنے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ آفر کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ فلحال کوچنگ میرے لائف سٹائل میں فٹ نہیں ہوتی۔

آئی سی سی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے دوران میری بھارتی بورڈ کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے متعلق بات چیت ہوتی رہی جس میں میری کوچنگ میں دلچسپی میں جاننے کی کوشش کی گئی، میں نیشنل ٹیم کا کوچ بننا پسند کروں گا لیکن میری زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے، میں نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق کافی رپورٹس دیکھیں، سوشل میڈیا پر کئی اور نام بھی سامنے آئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ کوالیفائر، پاکستان اور سعودی عرب کے میچ کی ٹکٹوں کا اعلان

سابق آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، اگر میں بھارتی ٹیم کا کوچ بنوں گا تو پھر آئی پی ایل کی کوچنگ نہیں گر سکوں گا، نیشنل ٹیم کا کوچ بننا مطلب سال میں 10، 11 مہینے کی نوکری کرنا ہے، میرے خاندان کو بھارتی کرکٹ کلچر اچھا لگتا ہے، انہوں نے میرے ساتھ بھارت میں 5 ہفتے گزارے اور بہت لطف اندوز ہوئے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں نے بیٹے سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق بات کی تو بیٹے نے فوری قبول کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ آفر قبول کر لیں ہم 2 سال کے لئے ادھر شفٹ ہو جائیں گے۔