فیفا ورلڈکپ کوالیفائر :پاکستان اور سعودی عرب کے میچ کی ٹکٹوں کا اعلان 

May 23, 2024 | 20:46:PM
فیفا ورلڈکپ کوالیفائر :پاکستان اور سعودی عرب کے میچ کی ٹکٹوں کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان اور سعودی عرب کے میچ کی ٹکٹوں کا اعلان  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 6 جون کو میچ کی ٹکٹوں کی فروخت شروع  ہو گی ،پریمیم پلس انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 4000 روپے رکھی گئی ہے، پریمیم انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے میں فروخت کی جائیں گی، جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 750 روپے رکھی گئی ہے، شائقین پاکستان اور سعودی عرب کے میچ کی ٹکٹیں bookme.pk کی ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں ،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میچ 6 جون کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد  میں رات 8:30 بجے کھیلا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں : کراچی :بھارتی ایجنسی را کے 2 ایجنٹ گرفتار