پاکستان ہاکی ٹیم کو ہالینڈ کےویزے جاری ، جمعہ کی صبح روانہ ہو گی

May 23, 2024 | 21:44:PM
پاکستان ہاکی ٹیم کو ہالینڈ کےویزے جاری ، جمعہ کی صبح روانہ ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی ) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنی پرفارمنس دے دھاک بٹھانے والی پاکستان ہاکی ٹیم کوہالینڈ کے ویزے جاری کر  دیئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم جمعہ کی صبح ہالینڈ روانہ ہو گی ،ہاکی کھلاڑیوں کو صرف ہالینڈ اور پولینڈ کا ویزا دیا گیا ہے،ہالینڈ میں قومی ہاکی ٹیم مختلف کلبز کے ساتھ وارم اپ میچز کھیلے گی،وارم اپ میچز کے بعد قومی ہاکی ٹیم پولینڈ میں نیشن کپ میں حصہ لے گی،نیشن کپ 31 مئی سے 9جون تک کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : روٹی مزید سستی ، اب کتنے کی ملے گی ؟نوٹیفکیشن جاری