ملٹی ڈائریکٹرز فلم ’’تیری میری کہانیاں‘‘ سینما گھروں میں  نمائش کیلئے تیار

May 23, 2023 | 09:45:AM
فلم ’تیری میری کہانیاں‘ آئندہ ماہ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  فلم ’تیری میری کہانیاں‘ آئندہ ماہ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ 

فلم کو ایک ساتھ تین حصوں میں مخلتف فنکار، ہدایتکار اور مصفف کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ سی پرائم نے اپنی نئی فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی پہلی تشہیری وڈیو میں اس کی مرکزی کاسٹ کی تفصیلات بتادی۔

ملٹی ڈائریکٹرز فلم تیری میری کہانیاں پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے بڑی اسٹارکاسٹ پر مبنی فلم ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by SeePrime (@see.prime)

فلم میں مہوش حیات جلوہ گر ہورہی ہیں اور ان کے ساتھ وہاج علی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد، آمنہ الیاس، شہریار منور، رمشا خان، حرا مانی، سلمان ثاقب خان (مانی) سمیت اور بھی بہت سارے نامور فنکار شامل ہیں۔

فلم کو پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی کے اشتراک سے ریلیز کیا جائے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by SeePrime (@see.prime)

خلیل الرحمٰن قمر نے اس سے قبل نامور پروجیکٹس کی کہانیاں لکھیں جن میں پیارے افضل، میرے پاس تم ہو، پنجاب نہیں جاؤں گی، لندن نہیں جاؤں گا شامل ہیں جبکہ واسع چوہدری نے جوانی پھر نہیں آنی 1 اور 2، میں شاہد آفریدی ہوں کا اسکرپٹ لکھ چکے ہیں، اس کے علاوہ علی عباس نقوی اور باسط نقوی فلم لال کبوتر کی کہانی ترتیب دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کینیڈین ہارر فلم ’ان فلیمز‘ کینز میں ورلڈ پریمیئر، عدنان ٹیپو کی شرکت

یاد رہے کہ مرینہ خان بھی سلور اسکرین پر ڈائریکشن کا آغاز کر رہی ہیں، فلم ’تیری میری کہانیاں‘ مرینہ خان کے لیے بھی بطور ہدایتکار ڈیبیو فلم ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کو ایک ساتھ تین حصوں میں پیش کیا گیا ہے تاہم تینوں حصوں کے فنکار ، ہدایتکار اور مصنف مختلف ہونگے یعنی دیکھنے والے ایک وقت میں تین فلمیں دیکھ سکیں گے ۔