50سالہ صحافتی خدمات ,سٹی نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹران چیف سلیم بخاری کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب 

Mar 23, 2024 | 15:24:PM
50سالہ صحافتی خدمات ,سٹی نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹران چیف سلیم بخاری کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا
50سالہ صحافتی خدمات ,سٹی نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹران چیف سلیم بخاری کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
50سالہ صحافتی خدمات ,سٹی نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹران چیف سلیم بخاری کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا
50سالہ صحافتی خدمات ,سٹی نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹران چیف سلیم بخاری کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب جاری ہیں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان مختلف شخصیات کو اعزازات دے رہے ہیں۔ 50سالہ صحافتی خدمات پر سٹی نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹران چیف سلیم بخاری کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی بھی مختلف شخصیات کو سول اعزازات پیش کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا، ان کو سی پیک کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔

ڈاکٹر ندیم جاوید کو 2022ء میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کے اعتراف میں بھی ایوارڈ دیا گیا، منصوبہ بندی کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دینے پر بھی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت کا فوج کے افسران و جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کاروباری شخصیت عارف حبیب، سابق چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت، مفتی منیب الرحمٰن اور این ای ڈی یونیورسٹی سے منسلک ڈاکٹر نعیم اظفر کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔

اس کے علاوہ کاروباری شخصیت عزیز میمن، آئی جی پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام اور ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

قائم مقام گورنر عبدالخالق اچکزئی نے عبدالقدوس بزنجو، عبدالکریم بریالائی اور لال جان جعفر کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔