واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر میں بڑی اپ ڈیٹ کا اعلان 

ً5 مختلف ڈیوائسز میں واٹس ایپ کو بیک وقت استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا

Mar 23, 2022 | 19:52:PM
 واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر میں بڑی اپ ڈیٹ کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)پانچ مختلف ڈیوائسز میں واٹس ایپ کو بیک وقت استعمال کرنا ممکن ہوگیا،واٹس ایپ نے 2021میں اس فیچر تک صارفین کو ابتدائی رسائی دی تھی جس کا مطالبہ ان کی جانب سے عرصے سے کیا جارہا تھا۔یعنی بیک وقت کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے کی سہولت جو بیٹا ورژن میں دستیاب تھی۔
اب واٹس ایپ نے اپنے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لئے ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وقت بیٹا ورژن میں صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے فون کی ضرورت ہوتی ہے مگر اب یہ بدلنے والا ہے۔اب صارفین چارمختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ تک رسائی انٹرنیٹ سے کنکٹ پرائمری اسمارٹ فون کے بغیر بھی کرسکیں گے،ویسے مجموعی طور پر یہ تعدادپانچ ہوگی کیونکہ اس میں پرائمری اسمارٹ فون بھی شامل ہوگا۔اس اپ ڈیٹ کے بعد اس فیچر کو بیٹا ورژن میں استعمال کرنے والے صارفین کے پاس لکھا آئے گا کہ وہ واٹس ایپ کو ویب، ڈیسک ٹاپ یا دیگر ڈیوائسز پر فون کو آن لائن رکھے بغیر استعمال کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے لاگ ان کے عمل اور میسجز آرگنائزنگ کو بہتر کیا جارہا ہے۔بالخصوص جب متعدد پیغامات ڈاون لوڈ ہونے کے لیے موجود ہوں جبکہ لاگ ان کے تجربے کو تیز کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ نئی اپ ڈیٹ آئی او ایس صارفین کو مارچ کے آخر تک دستیاب ہوگی جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو اپریل تک کا انتظار کرنا ہوگا۔کچھ عرصے پہلے کی رپورٹ کے مطابق صارفین اپنے واٹس ایپ اکاﺅنٹ سے بیک وقت چارڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے، مگر یہ ڈیوائسز واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور فیس بک پورٹل تک محدود ہوں گی۔تاہم اس فیچر کی کچھ حدود ہوں گی اور بیٹا ٹیسٹرز ان افراد کو میسجز نہیں بھیج سکیں گے جو اپنے فون میں پرانے واٹس ایپ ورژن استعمال کررہے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سیاسی تبدیلی کا خوف۔ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب سے سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا