این اے 249 ضمنی الیکشن، حکومت کی اتحادی جماعت اپنا امیدوار کھڑاکریگی

Mar 23, 2021 | 18:14:PM
این اے 249 ضمنی الیکشن، حکومت کی اتحادی جماعت اپنا امیدوار کھڑاکریگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حکومتی امیدوار کی بجائے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں اپنا امیدوار کھڑا کرینگے، ہم الیکشن کے بعد الائنس کا فیصلہ کرتے ہیں پہلے نہیں۔

 ایم کیوایم رہنما نے کہا کہ متحدہ 25مارچ کو یوم تاسیس کا مرکزی پروگرام نشترپارک میں منائے گی۔نشترپارک کا جلسہ ماضی کے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا ۔کراچی کے حق پرست عوام ایم کیوایم پاکستان کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں۔ گذشتہ بیس سالوں سے سیاسی پارٹیاں کراچی سے ووٹ اور اختیار تولیتی ہیں پر کام نہیں کرتی ۔
انہوں نے کہا کہ تین سال کا عرصہ گزر گیا اس شہر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، کراچی کے اسکول وہسپتال تباہ ہیں۔ تین کروڑ سے زیادہ کی آبادی والے شہر کراچی کو پینے کا پانی میسر نہیں۔ حیدرآبادشہر کھنڈر کا نمونہ بنا ہواہے۔
عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کے لوگوں سے ناانصافی کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے ، ہماری طرف سے وفائیں چل رہی ہیں دوسری جانب سے کچھ نظر نہیں آرہا ،جو کام 3سال میں نہیں ہوئے 2سال میں کیا ہونگے؟ حیدرآباد اور میرپور خاص میں یونیورسٹی کاقیام عمل میں لایا جائے جان بوجھ کر شہری سندھ کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اگلا الیکشن تبدیلی کا الیکشن ہوگا، ہمیں کسی کو اعتماد دینے کی ضرورت نہیں۔ ایم کیو ایم ایک ہی ہے، جس نے ایم کیو ایم نے آناہے پارٹی کے رولز کو فالو کرے۔ ایم کیو ایم پاکستان میں کوئی دھڑے نہیں۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے احکامات کے مطابق کل مظاہرہ ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ نظر ثانی بوڈ تشکیل دینے پر لیڈر شپ کا مشکور ہوں ۔ امید ہے وفاقی وزیر علی زیدی،سینیٹر فیصل وائوڈا اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون انصاف کریں گے۔ میں نے ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط کرنے کیلئے کام کیا ہے۔ ہماری پہچان تحریک انصاف سے ہے، ہم تحریک انصاف پر کبھی کسی طرح کا دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا اصولی موقف ہے کوئی مفاد یا ذاتی انا نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جیت کو اپنی جیت سمجھتے ہیں۔ میں مشکور ہوں اپنی لیڈر شپ کا کہ انہوں نے نظر ثانی کیلئے بورڈ تشکیل دیا۔ میں امید کرتا ہوں کہ جیت حقیقت پسندی اور این اے 259 کی کے مکینوں کی امیدوں کی ہوگی۔