پاکستان کیلئے خوشخبری:عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی خام تیل ایک دن میں 3.61 فیصد سستا ہوگیا ، امریکی خام تیل2ڈالر 23 سینٹس سستا ہوکر 60 ڈالر ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل 59 ڈالر 38 سینٹس فی بیرل پر آگیا ہے،عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 3.56 فیصد سستا ہوگیا۔لندن برینٹ آئل 2.26 ڈالر سستاہوکر 62.36ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر اضافے سے 1738 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ چاندی 17 سینٹس کمی سے 25.59 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔