آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی ہے: بلاول بھٹو

Mar 23, 2021 | 13:26:PM
آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی ہے: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ انصاف اور برابری کی بنیاد پر جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے یہ ملک بنایا گیا، آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم اور ان کے رفقاء کی تعلیمات کو بھلا دینے سے ملک معاشی، سیاسی اور معاشرتی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، نظریاتی اساس پر عملدرآمد سے ہی پاکستان اسلامی ممالک میں رول ماڈل بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ادارہ آئینی دائرہ کار  کے مطابق کام کرے، تاکہ قرارداد پاکستان اور تحریکِ آزادی کے اغراض و مقاصد حاصل کیے جاسکیں، پیپلز پارٹی بانی پاکستان کے وژن کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔