جماعت اسلامی نے  پیپلزپارٹی کی حمایت کا فیصلہ کرلیا

Mar 23, 2021 | 11:09:AM
جماعت اسلامی نے  پیپلزپارٹی کی حمایت کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی مخالفت کے باوجود پیپلزپارٹی  سابق وزیراعظم اور نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے  متحرک ہوگئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی لاہور رہائشگاہ پہنچ کر اہم ووٹ حاصل کرلیا۔

 جماعت اسلامی نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے سید یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اس رائے سے اتفاق کیا ہے کہ اکثریتی پارٹی کا یہ حق ہے۔

واضح رہے کہ استعفوں اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے بارے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  میں اختلافات پیدا ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے نہ صرف سینٹ کے عہدے کے لئے جماعت اسلامی کی حمایت حاصل کی بلکہ پارٹی کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت ساری دیگر مشترکہ بنیادوں پر بھی بات کی جن میں انتخابی اصلاحات، احتساب، الیکشن کمیشن کی خودمختاری اور امور کشمیر شامل ہیں۔

گزشتہ روز  جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر میں اپنے پہلے دورے کے بعد امیر سراج الحق کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ اگرچہ یہ ان کا پہلا دورہ تھا لیکن یہ یقینی طور پر آخری نہیں ہوگا۔امیر جماعت اسلامی نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے  چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ یہ حق اکثریتی پارٹی کا ہی ہے۔