یوم پاکستان۔ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے :صدر اور وزیراعظم کا عزم  

Mar 23, 2021 | 10:28:AM
یوم پاکستان۔ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے :صدر اور وزیراعظم کا عزم  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت عارف علوی  اور وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حق خودارادیت کےحصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدرعارف علوی نے  یوم پاکستان کےموقع پر پیغام میں پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط اور خوشحال بنانےکے عزم کا اعادہ کیا، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کیلئے رواداری، انسان دوست معاشرہ بنانےکی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ آج کےدن ہمیں اپنےکشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھناچاہیے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز نےسات دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے، اقوام عالم کوغیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کانوٹس لینا چاہیے، آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کےحق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہدکی حمایت جاری رکھنےکا عہد کرتے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان نےاپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نےہندوتوا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کےقیام کا فیصلہ کیا، ہمیں قائد اعظم کے اتحاد،عقیدے اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیراہونےکی ضرورت ہے۔آئسولیشن پریڈ سے جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دن غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے بھی اظہاریکجہتی کرتے ہیں، حق خودارادیت کےحصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کرونا وبا کا سامنا کرنےکیلئےمضبوط رہنےکی ضرورت ہے۔