محکمہ موسمیات: ملک میں بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج پنجاب میں مری، گلیات اور جہلم میں بعد از دوپہر بارش ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا میں کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا پھر پھیلنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ہے، اس لیے آج جمعرات کو شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 28 جون کو شہر میں تیز بارش متوقع ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی پیشگوئیوں کے برعکس کراچی میں اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گئی تھی۔
ڈی جی میٹ سردار سرفراز نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی میں موسم کی صورت حال اچانک تبدیل ہو گئی تھی، بارش برسانے والے سسٹم کا زیادہ تر حصہ اپر سندھ سے آگے نکل گیا تھا، لیکن جو اچانک بارش ہوئی وہ لسبیلہ کی طرف سیلز بننے سے ہوئی۔
انھوں نے بتایا کہ منگل سے صورت حال تبدیل تھی، کہ کراچی میں بارش نہیں ہوگی، لیکن بدھ کو دوپہر سے لسبیلہ اور سونمیانی سائیڈ پر سیلز بننا شروع ہوئے، اور گرمی کی وجہ سے ان سیلز کو سپورٹ ملی، جس کی وجہ سے اچانک بارش ہو گئی۔