تین بجے کی ہیڈلائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
1۔راوی،چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے خبر دار کر دیا،طوفانی بارشوں کے بعد دریاؤں کی سطح میں مسلسل اضافہ،اگلے دو روز میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان،دریائے ستلج کے تیور پھر بدل گئے ،قصور میں ہیڈگنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح بلند،ہیڈسلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب،تونسہ بیراج پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب،بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند،،بھارت سے مزید پانی چھوڑنے پر ملک میں سیلابی صورتحال کا خدشہ۔
2۔دیرلوئر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،کئی گاڑیاں اور جی ٹی روڈ سیلابی ریلے میں بہہ گیا،پشاور چترال روڈ مکمل طور پر بند،،سیکڑوں مسافر پھنس گئے،دیر پشاور جی روڈ تالاش اور شمسی خان کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا،سوات میں تحصیل بحرین کے علاقہ میں گھر کے اوپر پہاڑی تودہ گر گیا، ملبے تلے پانچ افراد دب گئے، دو افراد جاں بحق، تین زخمی،ہسپتال میں زیر علاج،وادی لیپہ کو مظفر آباد سے ملانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھر بند،،سیلاب نے بھی تباہی مچا دی،کئی گھر بہہ گئے۔
3۔مون سون کی دھواں دھار اننگز جاری،اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش،،پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے مزید بارشوں کا امکان،،بارشوں کا سلسلہ 29جولائی تک جاری رہے گا،دادومیں بارش کے بعد تحصیل جوہی میں ندی نالوں میں طغیانی،،پاکپتن میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق، خیبرپختونخوامیں4افراد جاں بحق،ایک زخمی،، پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 67گھروں کوجزوی،7 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
4۔سکردو میں شنگوس کے مقام پر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق،ایک زخمی،گاڑی میں 8افراد سوار تھے،حادثے کا شکار گاڑی سکردو سے گلگت استور جارہے تھی،رستے کی بندش کے باعث ریسیکو میں مشکلات کا سامنا۔
5۔کوئٹہ میں قتل کیے گئے وکیل کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کا کیس ،سپریم کورٹ میں چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بنچ دوسری بار تبدیل،پہلاتشکیل دیا گیا بنچ بحال کر دیا گیا،نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی بنچ کا حصہ ہوں گی،بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا تھا۔
6۔امریکا نے پاکستان میں انتخابات کے اعلان کو حوصلہ افزا قرار دے دیا۔امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ الزبتھ ہرسٹ کہتی ہیں،انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہےآزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے پراُمید ہیں۔،،مزید کہا،،پاکستان اور امریکا کے درمیان پائیدار شراکت داری ہے۔
7۔سعودی عرب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستانی تاجروفد کی ملاقات،،جدہ میں شریف پیلس میں ہوئی ملاقات میں قائد مسلم لیگ ن نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کا خیر مقدم کیا،،نواز شریف کاکہناتھا،مشکل وقت میں اوورسیز پاکستانیوں اور بزنس کمیونٹی نے معیشت کا سنبھالا دیا،، مریم نواز شریف ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئیں۔۔۔مریم نواز شریف عید سے قبل دبئی سے لندن روانہ ہوئی تھیں۔
8۔شہباز اسپیڈ کے بعد اب محسن اسپیڈ،وزیراعظم نے اپنا لقب وزیراعلیٰ پنجاب کو دے دیا،لاہور میں تقریب سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا،،محسن نقوی نے تیزرفتاری میں مجھے بھی پیچھے چھوڑ دیا،لاہورمیں پانچ جولائی کوریکارڈ بارش میں بہترین انتظامات پر بھی وزیراعظم ،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تعریف کرچکے۔
9۔سی ای او روڈا عمران امین کا چہار باغ اورا نڈسٹریل ایریا کا دورہ۔ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔عمران امین کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لی گئی۔سی ای او عمران امین کا منصوبے پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار۔۔ ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت۔
10۔مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوؤں کا معصوم کشمیری گھوڑی بانوں پر تشدد ،،، امرناتھ یاترا کے دوران انتہا پسند ہندوؤں اور کشمیری گھوڑی بانوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوگیا،، جھگڑے کو انتہا پسند یاتریوں نے مذہبی رنگ دے دیا،تشدد کے باعث 40 سے زائد گھوڑی بان زخمی۔
11۔پاکپتن میں صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا دسواں روز ، دنیا بھر سے زائرین کی آمد،،شہر بھر میں لنگر ونیاز کا سلسلہ جاری ، محفل سماع آج آخری شب ہوگی۔
12۔حمزہ خان ورلڈجونیئرسکواش چیمئپن شپ جیت لی۔پاکستان نے 37سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کردی۔فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین،ایک سے شکست دی،،،،وزیراعظم شہبازشریف کی ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئین جیتنے پر حمزہ خان، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد،،کہتے ہیں،،حمزہ خان نے 1986 کی ورلڈسکواش چیمپئین جان شیر کی فتح کی یادتازہ کردی۔
13۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ،دونوں ٹیمیں کل سے کولمبو میں آپس میں ٹکرائیں گی،سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ، گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔