دریائے سندھ کی سطح مزید بلند، تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

Jul 23, 2023 | 10:32:AM
تونسہ شریف کے علاقے دائرہ دین پناہ میں دریائے سندھ کی سطح مزید بلند ہوگئی۔ دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(تیمور اطہر) تونسہ شریف کے علاقے دائرہ دین پناہ میں دریائے سندھ کی سطح مزید بلند ہونے سے  تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔

بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں گزشتہ  12 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید  تین لاکھ پچاس ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔

پانی کی سطح بلند ہونے سے کچے کے علاقے زیرآب آنا شروع ہوگئے۔انتظامیہ کی  جانب سےکچے کے علاقوں میں اعلانات شروع، دریائی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو فوری نقل مکانی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ضرور پڑھیں:طوفانی بارش، اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈنگ کا خطرہ 

سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے دریائی علاقوں میں رہنے والے مال مویشی اور اپنا سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرلیں۔گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے  تونسہ بیراج کے مقام پر  2 لاکھ 83 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیااور  پانی کا اخراج 2 لاکھ 71 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔