آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

Jul 23, 2023 | 00:08:AM
  آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی ہے کہ آج رات موسم کی  صورتحال کیا رہے گی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق  کشمیر، گلگت بلتستان،   اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،  پنجاب کے شمال مشرقی  اور جنوبی بلو چستان میں  آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لائیو شو کے دوران سابق وزیر اور سینئر صحافی دست و گریباں ہو گئے

محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی میں مزید بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور سندھ میں بھی  آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے جبکہ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،   خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی و جنوبی بلو چستان اور سندھ میں  بھی موسلادھار  بارش کی توقع ہے۔