پنجاب حکومت ایک بار پھر ہاتھ کرگئی

Jul 23, 2022 | 14:47:PM
پنجاب حکومت،سرکاری ملازمین،اساتذہ،الاؤنس
کیپشن: وفاقی ملازمین یکم مارچ سے الاؤنس لے رہے ہیں/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب حکومت سرکاری اساتذہ و ملازمین کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ کرگئی۔ وفاق کی طرز پر اسپیشل الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی کے انتخاب سے متعلق کیس: حکمران اتحاد کا بڑا مطالبہ آگیا

ذرائع کے مطابق وفاق کی طرز پر اسپیشل الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہیں لگایا گیا، وفاقی ملازمین یکم مارچ سے الاؤنس لے رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کے احکامات جاری ہونے کے باوجود اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے الاؤنس کی ادائیگی کے لیے مخصوص کوڈ تاحال جاری نہیں کیا۔

اسپیشل الاؤنس کی ادائیگی کا مخصوص کوڈ جاری نہ ہونے کے باعث سرکاری اساتذہ و ملازمین کو جولائی کی تنخواہوں میں ادائیگی ممکن نہیں ہوگی۔