شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے پاس کتنی دولت ہے؟ تفصیلات منظرعام پر آگئیں 

Jan 23, 2024 | 16:19:PM
قومی کرکٹر شعیب ملک کی تیسری شادی کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی کرکٹر شعیب ملک کی تیسری شادی کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

آج کل ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی سے متعلق ہر چیز اچانک صارفین کیلئے اہم ہو گئی ہے اور لوگ ان کے متعلق جاننے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اداکارہ ثناء جاوید سے شعیب ملک کی شادی کی خبر پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی زیرِ بحث ہے۔ کرکٹر کی جانب سے یہ خبرشیئر کیے جانے اور ثانیہ کی فیملی کی جانب سے اُن کے خلع لینے کی تصدیق کے بعد سے اس سابق جوڑی سے متعلق مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب ثانیہ مرزا کے اثاثے سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بن گئے ہیں کہ ان کے پاس بیشتر پاکستانی کھلاڑیوں سے کہیں زیادہ دولت ہے جو  انہوں نے ٹینس کھیل کر حاصل کی ہے۔  

بھارتی میڈیا کی جانب سے اثاثوں کی دی گئی تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں شاندار گھروں کی مالک ہیں جن کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ صرف بھارتی شہر حیدرآباد میں ان کے گھر کی قیمت کا تخمینہ 140 ملین (14کروڑ روپے) لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ثانیہ کے پاس کئی مہنگی اور پرتعیش گاڑیاں بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:   بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کیلئے 5 بہترین طریقے

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے 2022 میں مختلف منصوبوں سے 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔ ان کے موجودہ اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یا 7 ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ سانیہ مرزا نےدو دہائیوں تک عالمی سرکٹ میں ٹینس کھیلنے کے بعد اپنے غیر معمولی طویل کیرئیر کا اختتام حال ہی میں کیا ہے۔  گزشتہ سال ثانیہ نے اپنا آخری میچ کھیلا تاہم وہ کھیل سے اب بھی دوسری حیثیتوں میں وابستہ ہیں۔

ثانیہ مرزا کا شمار ٹینس کی سب سے زیادہ شہرت پانے والی خاتون کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ ان کا بھارت کے ساتھ تعلق ہے۔ وہ عورتوں کے حقوق اور آزادی کے حوالے سے پسماندہ سمجھے جانے والے معاشرہ میں ٹینس جیسے کھیل میں اُبھر کر آگے آئیں اور پھر کھیل کے لئے بے پناہ محنت اور کبھی ختم نہ ہونے والی جدوجہد کے سبب آگے بڑھتے بڑھتے دنیا میں بے پناہ مشہور ہو گئیں۔