سٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافے کی تیاری پکڑ لی 

Feb 23, 2023 | 23:02:PM
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافے کی تیاری پکڑ لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آئندہ ہفتے کے اوائل میں آف سائیکل جائزہ کے بعد شرح سود میں اضافہ کرنے جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق معاشی ماہرین اور سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے ایک بلین ڈالر کا قرض مانگ رہا ہے جس کیلئے اسے اپنی مالیاتی حجم کو بہتر اور دیئے گئے قرض کو محفوظ کرنے کیلئے ٹیکس میں اضافہ کرنا پڑا ہے اور توقع ہے کہ مزید ٹیکس لگائے جائیں گے جس کے بعد سٹیٹ بینک بھی شرح سود میں اضافہ کرے گا۔

روپے کی کمی کا شکار ملک آئی ایم ایف کی فنڈنگ کو محفوظ بنانے کے لیے کلیدی اقدامات کر رہا ہے، جس میں ٹیکسوں میں اضافہ، سبسڈی کو ہٹانا اور شرح مبادلہ پر مصنوعی پابندیاں شامل ہیں، جبکہ حکومت کو توقع ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا، مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اگلا اجلاس 16 مارچ کو شیڈول ہے۔