پنجاب اسمبلی : گورنر پنجاب کے اقدام کے خلاف قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 دسمبر دو پہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا

Dec 23, 2022 | 17:49:PM
فائل فوٹو
کیپشن: گورنر پنجاب کے اقدام کے خلاف قرارداد منظور
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پنجاب اسمبلی  میں گورنر پنجاب  بلیغ الرحمنٰ کے اقدام کے خلاف قرارداد منظور ہو گئی۔اپوزیشن گورنر پنجاب کے خلاف قرارداد سے پہلے  ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔میاں اسلم اقبال نے ایوان میں گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدامات پر قرارداد پیش کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق  قرارداد کےمتن میں لکھا گیا کہ پنجاب اسمبلی کاایوان قواعد و ضوابط کےٗتحت منظور کرتا ہے کہ دستور کے تحت اقتدار اعلی خدائے بزرگ برتر اور اختیارات عوام کے پاس ہے،امپورٹڈ حکومت پنجاب پر یلغار  کئے ہوئے ہے پنجاب اس یلغار کا نشانہ بن رہاہے،اکثریتی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی جس کی مذمت کرتے ہیں۔

 متن  میں مزید لکھا گیا کہ ضمیر فروشی سے حکومت کو غیر مستحکم کرکے ایوان کے خلاف غیر جمہوری یلغار کا سلسلہ جاری ہے،گورنر نے بائیس دسمبر کو وزیراعلٰی اور کابینہ کے خلاف اختیارات سے تجاوز کیا اور ایوان کا استحقاق مجروع کیا اورصدر مملکت سے اس شرمناک اقدام کا نوٹس لینے کی گزارش ہے اور فوری طورپر گورنر کو منصب سے معزول کرنے کااہتمام کریں۔

پرویز الہی پر ایوان اعتماد کااظہار کرتا ہے سپیکر کی رولنگ کی توثیق کرتا ہے۔