عابد علی کو دوسرا اسٹنٹس بھی ڈال دیا گیا، مزید علاج کیلئے ماہرین سے رابطہ

Dec 23, 2021 | 10:35:AM
عابد علی کو دوسرا اسٹنٹس بھی ڈال دیا گیا، مزید علاج کیلئے ماہرین سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زیر علاج عابد علی کے دل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹس بھی ڈال دیا گیا ہے،  مزید علاج کے لیے انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عابد علی کی صحت کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ عابد علی کے دل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے اور وہ مستقل شفایاب ہورہے ہیں۔

 پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم عابد علی کے مزید علاج کیلئے انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ سے رابطہ کررہی ہے، عابد علی کی حالت مستحکم ہے،ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پی سی بی نے ایسے وقت میں عابد علی اور خاندان کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی اور ساتھ ہی عابد علی کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:    ارجنٹینا میں پاکستانی سفارت خانے کا انسٹاگرام اکاونٹ ہیک

 خیال رہے کہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈال دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ عابد علی کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی تھی،انہوں نے ایک پیغام میں اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں۔ انہوں نے دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

رواں سال عابد علی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 15 اننگز میں 695 رنز بناچکے ہیں۔ جن میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    پاکستانی کرکٹ ٹیم پریشانی کا شکار۔ ہوٹل انتظامیہ نے رات کو اچانک کمرہ خالی کرا لیا