برطانیہ اور  فرانس کے مابین سرحدیں دوبارہ کھولنے پر اتفاق

Dec 23, 2020 | 13:20:PM
برطانیہ اور  فرانس کے مابین سرحدیں دوبارہ کھولنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ اور  فرانس کے مابین زمینی، فضائی اور بحری سفر  دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔فرانس آنے والے مسافروں کو کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹس شیپس نے کہا ہے کہ  دونوں ممالک ایک دوسرے کیلئے اپنا سرحد ی رابطہ دوبارہ بحال کر رہے ہیں ۔فرنچ منسٹر برائے ٹرانسپورٹ جان بیپ ٹِسٹ نے کہا ہے کہ فرانس آنے والے مسافروں کو کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔برطانوی طبی مشیروں اور سائنسدانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ پورے برطانیہ میں لاک ڈاؤن لگایا جائے۔ ماہرین کےمطابق کورونا وائرس کی نئی قسم ہر جگہ موجود ہے اور اگر لاک ڈاؤن نہ لگایا تو ہزاروں لوگ مر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ  آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم پہلی قسم سے زیادہ مہلک نہیں۔ادھر یورپی کمیشن نے رکن ملکوں سے برطانیہ پر عائد سفری پابندیاں مکمل طور پر اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔  پابندیوں کے باعث  ڈوور بندرگاہ کے قریب یورپ جانے والی  3000 کے قریب لاریاں پھنسی ہوئی ہیں۔