کے پی کے دیکھیں اور سندھ دیکھیں کیسے ہم نے کام کیا،پی پی رہنما کا پی ٹی آئی کو چیلنج

Aug 23, 2023 | 12:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نےپی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا چیلنج دے دیا کہتے ہیں کہ کے پی کے دیکھیں اور سندھ دیکھیں کیسے ہم نے کام کیا ہے،عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ میاں نوازشریف کیوں کسی سے انصاف مانگیں جس طرح عدالت میں ان کو لفافے میں فیصلہ ڈال کر نااہل کیا گیا اب بھی اسی عدالت کا حق ہے کہ ان کو بحال کرے اور اپنے فیصلے کا ازالہ کرے۔

24 نیوز کے پروگرام ’گونج‘ کی میزبان ثناء بچہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 75 سالوں میں ہمیں اب تک پتہ نہیں چلا کہ ہم نے کس سمت جانا ہے پچھلے 16 ماہ پی ڈی ایم کی حکومت رہی،جس میں ہمارا مشن تھا پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا، پھر مشن تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ہوجائے، پھر مشن تھا کہ نگراں سیٹ اپ کیسا لایا جائے پھر  گزشتہ روزہم نے حقیقی مشن دیکھا جس میں سکول جاتے بچے ایک چئیر لفٹ پر 10 گھنٹے تک اٹکے رہے۔
پاک فوج یعنی ایس ایس جی کمانڈو کے نوجوان پورے 10 گھنٹے لوگوں کو جس میں 6 بچے دو اساتذہ اور ایک 18 سال کا نوجوان تھا پھر اندھیرا جلدی ہوگیا وہ لوگ چئیر لفٹ کی ڈولی میں ایک رسی سے لٹکے رہے جو ہوا سے بار بار ہل رہی تھی۔یہ واقعہ اس جگہ پیش آیا جدھر 10 سال ان کی حکومت رہی جنہوں نے 50 لاکھ گھر دودھ و شاہد کی نہریں بہانا تھی جنہوں نے زیتون اگانا تھا وہ سکول جاتے بچوں کو ایک روڈ تک نہیں دے سکے کہ وہ سکول جاسکیں۔

ضرور پڑھیں:’قانون بن گیا،اب جو شکنجے میں آیا سزا بھگتے گا‘

میزبان سے بات کرتے ہوئے  پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ آج کا واقعہ دیکھ کر میں ہل گیا ہوں کہ کرپٹ ٹولہ ایک ایسی سڑک ہی نہیں بنا سکا جس سے بچے سکول پڑھ سکیں انہوں نے بجائے کام کرنے کے صرف باتیں ہی کی ہیں کہ پیپلز پارٹی یہ ہے وہ ہے۔ میں کہتا ہوں کہ آپ قیادت کا قیادت سے مقابلہ کرلیں ہم نے جنرل ضیاء کا مقابلہ کیا ،مشرف کا مقابلہ کیا میاں نواز شریف کا مقابلہ کیا لیکن ہم آج بھی قائم ہیں اور عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ آئیں اور تھرپارکر کے انتظامی معاملات دیکھیں اس کی ہسپتال دیکھیں ،روڈ دیکھیں اور وہ خان صاحب جن کو کہا جاتا تھا کہ وہ ایمان دار ہیں ان کی بیوی ایمان دار ہے اب کیوں کیسز نکل رہے ہیں انہوں نے کرپشن کی حدیں پار کردی ہیں۔ابھی تو ان کے پاس مکمل حکومت نہیں تھی انہوں نے حکومت مکمل نہ ہوتے ہوئے بھی کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔ ہم ان کی طرح باتیں نہیں بناتے ہم صرف عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنماعظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آج بھی وہی لوگ گھروں میں بیٹھ کر پاک فوج کے نوجوانوں کے خلاف پروپیگندہ کررہے ہیں جس طرح وہ کرتے آرہے ہیں۔ نواز شریف کے موٹر ویز یا سڑکوں کے حوالے سے تو بات یہ ہے کہ صرف پنجاب میں نہیں بلکہ کے پی کے اندر بھی جتنی موٹرویز ہیں وہ بھی میاں نوازشریف کے دور کے اندر بنی ہیں وہ جو کہتا تھا کہ روڈ بنانے سے قومیں نہیں بنتی میں اس کو بتانا چاہتی ہوں کہ روڈ نہ بنانے سے بھی قومیں نہیں بنتیں بلکہ لٹکی رہتی ہیں جس طرح سے یہ معصوم بچے لٹکے رہے۔
اس پر مزید بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کیوں کسی سے انصاف مانگیں جس طرح عدالت میں ان کو لفافے میں فیصلہ ڈال کر نااہل کیا گیا اب بھی اسی عدالت کا حق ہے کہ ان کو بحال کرے اور اپنے فیصلے کا ازالہ کرے۔