عسکری تربیت کوجغرافیائی وجدیدتکنیکی تقاضوں سےہم آہنگ کرناوقت کی ضرورت ہے: نیول چیف

Jun 22, 2023 | 20:50:PM
عسکری تربیت کوجغرافیائی وجدیدتکنیکی تقاضوں سےہم آہنگ کرناوقت کی ضرورت ہے: نیول چیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیول چیف ایڈمرل محمدامجدخان نیازی کا کہنا ہے کہ عسکری تربیت کوجغرافیائی وجدیدتکنیکی تقاضوں سےہم آہنگ کرناوقت کی ضرورت ہے۔ 

نیول چیف ایڈمرل محمد خان نیازی نے پاکستان نیوی وارکالج لاہورکےکورس ممبران سےخطاب کر تے ہوئے کہا کہ ابھرتےچیلنجزسےنبردآزماہونےکیلئےپیشہ ورافرادی قوت اہم ہے، عسکری تربیت کوجغرافیائی وجدیدتکنیکی تقاضوں سےہم آہنگ کرناوقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ”تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا“کپتان کا ایک اور کھلاڑی ریٹائر ہو گیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحرنےافسران کوقائدانہ صلاحیتیں اپنانے کی تاکید کی، امیرالبحرنےافسران کواعلیٰ پائے کی عسکری تعلیم کی فراہمی پرپاکستان نیوی وار کالج کےکردارکوسراہا، شرکاء نے امیر البحر کو پروفیشنل ملٹری ایجوکیشن پرایک ریسرچ پیپربھی پیش کیا اور نیول چیف نےمقامی طورپرتیارکردہ وار گیمنگ سمیلیٹرکابھی افتتاح کیا۔