چارلس  کب تک بادشاہ  رہیں گے؟ملکہ کی موت کی پیشگوئی کرنے والی نجومی نے بتا دیا

Sep 21, 2022 | 21:19:PM
 چارلس , بادشاہ,ملکہ, موت , پیشگوئی, نجومی,سبزی
کیپشن: نجومی جمائما پیکنگٹن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سبزی کو ہوا میں اُچھال کر مستقبل کا احوال بتانے والی کا بڑا انکشاف سامنے آ گیا، ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی اس ماہ کے آغاز میں سچی پیشگوئی کرنے والی نجومی جمائما پیکنگٹن نے بتا دیا کہ چارلس سوم کب تک بادشاہ کے طور پر فرائض انجام دیں گے،جمائما پیکنگٹن نے یہ بھی پیشگوئی کی کہ پرنسس این کو جلد ڈچز آف ایڈنبرگ کا خطاب دے دیا جائے گا۔  

معروف نجومی جمائما پیکنگٹن نے پیشگوئی کی کہ ملکہ کی وفات کے بعد عملیات کیں تو انہیں معلوم ہوا کہ بادشاہ چارلس پیچھے ہٹ جائیں گے اور ولیم کو پرنس ریجنٹ بنا دیں گے، ایسا اس ملک میں پہلے بھی ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنس ولیم اگلے 12 ماہ میں کنگ کے زیادہ تر فرائض سنبھال لیں گے۔

 جو اسپریگس نامی سبزی کو ہوا میں اُچھال کر مستقبل بنانے والی جمائما پیکنگٹن نےاس سے قبل بریگزٹ، پرنس فلپ کی موت، تھریسا مے کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے اور ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان سے الگ ہونے کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہو چکی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ حال ہی میں برطانیہ کی وزیر اعظم بننے والی لیز ٹرس بھی مزید عہدے پر فائض نہیں رہ سکیں گی بلکہ ان کی جگہ ایک بار پھر غیر متوقع طور پر بورس جانسن واپس آجائیں گے اور وزیر اعظم کا منصب سنبھال لیں گے۔

انہوں نے شہزادی این کے حوالے سے بھی پیشگوئی کی ہے کہ انہیں جلد ڈچس آف ایڈنبرا کا خطاب دیا جائے گا۔