اونچے درجے کا سیلاب ختم ہورہا ہے،شرجیل میمن

Sep 21, 2022 | 12:39:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی (24 نیوز )وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اونچے درجے کا سیلاب ختم ہورہا ہے،سیلاب سے 707 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سندھ آرکائیوز کمپلیکس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشن بیگ6 لاکھ 28 ہزار 712 خاندانوں کو تقسیم کئے گئے، ڈینگی وارڈ میں لوگوں کاعلاج کیا جارہا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی تک کام جاری رہے گا،حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں پر مکمل توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ متاثرین کو 3وقت کھانا مہیا کیا جارہا ہے ،سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیاجارہا ہے، 23ہزار 740سلیپنگ میٹس اب تک تقسیم کیے جاچکے ہیں، پورے ملک میں ڈینگی تیزی سے پھیل رہاہے،انتظامیہ اور پولیس انسداد ڈینگی کیلئے سندھ بھر میں اسپرے کررہے ہیں ، متاثرین کی گھروں میں واپسی تک ریلیف کا کام جاری رہے گا، تمام متاثرین کو حکومت گھر بناکر دے گی۔


وزیراعلیٰ سندھ مختلف علاقوں کے دورے کررہے ہیں،سیلابی پانی کو نکالنے کی مکمل توجہ مرکوز ہے،سیلاب متاثرین کو پینے کے لئے صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے،گڈو اور سکھر بیراج کےمقام پر پانی کی سطح کم ہوئی ہے،لاہور پشاور اسلام آباد اور کراچی میں ڈینگی کے کیسسز رپورٹ ہورہے ہیں،ڈینگی کے لئے خصوصی وارڈنز قائم کئے ہیں،دولاکھ 90ہزار مویشی ہلاک ہوئےہیں۔