وفاق نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پرنسپل سیکرٹری کے اضلاع کے فنڈز روک دیے

Sep 21, 2022 | 12:28:PM
وفاقی حکومت نے وزیراعلی پنجاب اور ان کے پرنسپل سیکرٹری کے اضلاع کا فنڈ روک دیا۔ پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت گجرات اور منڈی بہاؤ الدین کو فنڈ نہ مل سکے
کیپشن: وزیراعلی پنجاب پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے وزیراعلٰی  پنجاب اور ان کے پرنسپل سیکرٹری کے اضلاع کے فنڈز روک دیے۔ پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت گجرات اور منڈی بہاؤ الدین کو فنڈ زنہ مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس میں عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائیگی: سرکلر جاری

 گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے لیے پی ایس ڈی پی کے تحت 16 ارب 40 کروڑ روپے درکار ہیں۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گجرات اور منڈی بہاؤ الدین میں روڈ سیکٹر 16 ارب روپے مالیت کے تین میگا منصوبے ہیں۔ گجرات اور منڈی بہاؤ الدین میں 200 کلومیٹر تک سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جانی تھی۔ پنجاب حکومت ان منصوبوں کے لیے منظوری بھی دے چکی ہے۔

 ذرائع کے مطابق فنڈ کے حصول کے لیے وفاق سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فنڈ کے اجرا کی استدعا کی گئی ہے۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں پر فنڈ نہ ملا تو نئی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ پنجاب حکومت وقتی طور پر برئج فنانسنگ کر کے منصوبوں کو مکمل کرلے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ برئج فنانسنگ کر کے محکمہ خزانہ پنجاب سے فنڈ لیکر کام شروع کیا جائے گا، جب وفاق سے فنڈ ملے تو محکمہ خزانہ پنجاب کو وہ فنڈ واپس کر دیں گے۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔