غذائی اجناس کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری

Oct 21, 2023 | 15:40:PM
غذائی اجناس کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(باسم افتخار) ہول سیل کی سطح غذائی اجناس کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ، چنےکی دال مہنگی ،مونگ،ماش اورمسورکی دال سستی ہوگئیں۔

ہول سیل مارکیٹ میں کابلی چنا 7 ایم ایم اورکابلی چنا 9 ایم ایم بھی سستا ہو گیا، مونگ کی دال 10 روپےکمی سے 260 روپےکلو پر آ گئی، ماش کی دال 520 روپے سے کم ہو کر 480 روپے کلو پر آ گئی، چنے کی دال 180 روپےکلو سے بڑھ کر 208 روپےکلو تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری افراد کیلئے خوشخبری! حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

مسور کی دال 320 روپے کلو سے کم ہو کر 270 روپےکلو پر آ گئی، ابلی چنا 7 ایم ایم 40 روپے کمی سے 260 روپےکلو پر آ گئی، کابلی چنا 9 ایم ایم 20 روپے سستا ہو کر 340 روپے کلو پر آ گیا۔

دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ چنے اور دالیں سستی ہونے کی وجہ افغانستان بھجوانے پرپابندی ہے، چنے کی دال کی قیمتیں طلب بڑھنے اور سپلائی کم ہونے کی وجہ سے بڑھی ہیں۔